ابنا: "محمد بن زاید آل نہیان" تمسخر آمیز انداز میں "نایف بن عبدالعزیز" کو ایک بندر سے تشبیہ دے رہا ہے۔ اس دستاویز میں تاکید ہوئی ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد نے ایک امریکی عہدیدار سے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 90 فیصد عوام عراق میں اپنے کار سے فارغ ہونے کے بعد امریکیوں کے ہاتھوں اپنے ملک میں تبدیلی کے منتظر ہیں۔ سعودی عرب کی ویب سائٹ "مرآہ الجزیرہ" نے تاکید کی ہے کہ یہ دستاویز ایسی حالت میں شائع ہوئی ہے کہ مغرب کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی وجہ سے ایران کو مبارک باد پیش کرنے کی بنا پر متحدہ عرب امارات و سعودی عرب کے حکام کے درمیان اختلافات کھل کرسامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس ویب سائٹ نے پیشنگوئی کی ہے کہ اس دستاویز کے سامنے آنے کے ساتھ ہی سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا بحران کھڑا ہوسکتا ہے۔
.......
/169